ہانگ ژو (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ اور شام کے صدر بشار الاسد نے مشترکہ طور پر چین-شام اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام کا اعلان کیاہے۔
دونوں صدور کی ملاقات 19ویں ایشین گیمز کے آغاز سے قبل مشرقی صوبے ژی جیانگ کے شہر ہانگژومیں ہوئی۔
صدر شی نے کہا کہ شام ان پہلے عرب ممالک میں سے ایک ہے جس نے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم اور اقوام متحدہ میں عوامی جمہوریہ چین کی قانونی نشست کو بحال کرنے کی قرارداد کی حمایت کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے 67 سالوں کے دوران چین اور شام کے تعلقات عالمی سطح پر رونما ہونے والی تبدیلیوں کے امتحان میں پورے اترے ہیں اور وقت کے ساتھ ساتھ ان کی دوستی مزید مضبوط ہوئی ہے۔
چینی صدر نے کہا کہ تزویراتی شراکت داری کا قیام دوطرفہ تعلقات کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔
صدر شی نے کہا کہ چین شام کے ساتھ اپنے تعلقات کو فروغ دینے اور چین-شام اسٹریٹجک شراکت داری کو مسلسل ترقی دینے کے لیے کام کرنے کا خواہاں ہے۔