گوانگ ژو (شِنہوا) چین اور سعودی عرب کی مشترکہ بحری خصوصی آپریشنز کی تربیتی مشقیں "بلیوسورڈ2023''شروع ہوگئیں۔
چین کے جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر ژان جیانگ میں گزشتہ روزہونے والی افتتاحی تقریب میں دونوں ممالک کی افواج کے ٹیم کمانڈرز اور ٹرینیز نے شرکت کی، دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے اور ٹیم کمانڈرز نے اظہار خیال کیا۔
"بلیوسورڈ2023''کے ابتدائی تربیتی اور پیشہ ورانہ مراحل میں مجموعی طور پر24 سبجیکٹ شامل ہیں، جن میں رسے کے ذریعے کودنا،کشتی چلانا اور کثیرالاقسام ہتھیاروں کی شوٹنگ شامل ہے، جبکہ مشق کے جامع مرحلے میں میری ٹائم ریسکیو مہارت کی تربیت اور مشترکہ ریسکیو مشقیں شامل ہیں۔