بیجنگ (شِںہوا) چین اور سعودی عرب چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ میں اکتوبر میں انسداد دہشت گردی کی مشترکہ بحری تربیت کا انعقاد کریں گے۔
وزارت قومی دفاع کے ترجمان وو چھیان نے بتایا ہے کہ تربیت میں سنیپنگ حکمت عملی، بوٹ ہینڈ لنگ ، ہیلی کاپٹر لینڈنگ اور مشترکہ ریسکیو سمیت دیگر امور کا احاطہ کیا جائے گا۔ تربیت کا محور بیرون ملک سمندری انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں ہوں گی۔
وو کے مطابق یہ دونوں بحری افواج کی جانب سے منعقدہ اپنی نوعیت کی دوسری مشترکہ تربیت ہوگی جس کا مقصد دونوں افواج کے درمیان عملی اور دوستانہ تعاون کو وسیع کرنا اور حقیقی جنگی تربیت کی سطح بہتر بنانا ہے۔