تباہ کن بحری جہاز جنان سے (شِنہوا) چین اور روس کی بحریہ نے مشترکہ سمندر 2022 کے نام سے بحیرہ مشرقی چین میں مشترکہ بحری مشقوں کا آغاز کردیا ہے۔
دونوں افواج کے درمیان سالانہ تعاون کے نظام الاوقات پر مبنی یہ مشق سمندری سرحدوں کی سکیورٹی کی مشترکہ دیکھ بھال پر مرکوز ہے۔
بدھ کے روز شروع ہونے والی اس مشق میں ناکہ بندی اور کنٹرول، سفر، بورڈ، تلاشی اور قبضہ (وی بی ایس ایس )، فضائی دفاع ، بچاؤ، آبدوز شکن اور دیگر مشترکہ کارروائیاں شامل ہیں۔
چینی بحریہ کے ایک کمانڈر ژانگ ہوئی وو نے کہا ہے کہ تمام کورسز میں ایسے آپریشنز شامل ہیں جنہیں چینی بحریہ مستقبل میں بحری چیلنجز سے نمٹنے اور علاقائی امن و استحکام کے تحفظ کے لیے بروئے کار لا سکتی ہے۔