گوانگ ژو(شِنہوا) چین اور روس کی مشترکہ بحری مشقیں '' ایکسرسائز جوائنٹ سی-2024'' گزشتہ روز چین کے صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر ژان جیانگ کے قریب پانیوں میں بحری بیڑوں کی علیحدگی کی تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئیں۔
ان مشقوں میں سمندری سلامتی کے خطرات کا مشترکہ جواب دینے پر توجہ مرکوز رکھی گئی جس میں دونوں ممالک کے سات جنگی بحری جہازوں نے شرکت کی۔
ان مشقوں میں بندرگاہی منصوبہ بندی کی سرگرمیوں سمیت نقشے کے ذریعے فوجی کارروائیوں کی مشق اور بحری جہازوں کے گشت بھی شامل تھے۔
مشقوں کے سمندری مرحلے میں داخل ہونے پر مشرکہ نگرانی، پیشگی انتباہ،تلاش اور بچاو،فضائی دفاع اور میزائیل دفاع کی براہ راست مشقیں کی گئیں۔
'' ایکسرسائز جوائنٹ سی-2024'' نے چینی اور روسی بحری افواج کے مابین پیشہ ورانہ تبادلوں اور باہمی اعتماد کو مضبوط کیا ، جس سے معیاری اور منظم انداز میں عملی تعاون کو فروغ ملا۔