• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور روس کی فضائی افواج کا مشترکہ گشتتازترین

June 17, 2023

بیجنگ(شِنہوا )چین اور روس کی افواج نے 6 اور 7 جون کو مشترکہ فضائی اسٹریٹجک گشت کیا، جس کے دوران دونوں ممالک کی فضائی افواج کے درمیان ہم آہنگی کا مثر طریقے سے تجربہ اور اس کو فروغ دیا گیا۔چین کے دفاعی ترجمان  ژانگ شیا گانگ نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ یہ فضائی گشت 2019 کے بعد سے دونوں افواج کی طرف سے مشترکہ طور پر کیا جانے والا چھٹا فضائی تزویراتی گشت تھا، جس کا ہدف کوئی تیسرا ملک نہیں تھا اور اس کا موجودہ عالمی یا علاقائی حالات سے بھی کوئی تعلق نہیں۔