• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور روس کا توانائی کے شعبے میں تعاون مزیدگہرا اور نتیجہ خیز ہو چکاہے،پوتنتازترین

July 24, 2024

ماسکو(شِنہوا) روس کے صدر ولا دیمیر پوتن نے کہا ہے کہ  روس اور چین کے توانائی کے شعبے میں تعاون حال ہی میں مزیدگہرا اور  نتیجہ خیز ہوا ہے۔

انہوں نے 16 ویں چائنا روس انرجی بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تیل ، گیس ،کوئلے اور بجلی کے شعبوں میں باہمی تعاون منظم طور پر توسیع پا رہا ہے جبکہ روس کی طرف سے چین کو توانائی وسائل کی فراہمی ریکارڈ بلند سطح پر پہنچ رہی ہے۔

پوتن نے کہا کہ تعاون کی  ایک جامع سٹرٹیجک شراکت داری کے ساتھ چین اور روس کے تعلقات فعال طور پر ترقی کر رہے ہیں اور ان تعلقات کا سب سے اہم عنصر روایتی طور پر توانائی کے شعبے میں تعاون ہے۔

روسی صدر نے کہا کہ دونوں ممالک کے ماہرین ماحولیاتی تحفظ کی بہتری پر توجہ مرکوز رکھتے ہوئے قدرتی وسائل نکالنے کیلئے کھدائی ،پروسیسنگ اور نقل وحمل    کیلئے ٹیکنالوجی مل کر  تیار کر رہے ہیں۔