چین اور روس کا مشرقی اقتصادی فورم میں کاروباری مواقع پر تبادلہ خیالتازترین
September 08, 2022
ولادیوستوک(شِنہوا)روس کے شہر ولادیوستوک میں رواں ہفتے منعقد ہونیوالے فورم کے دوران روس اور چین کے نمائندؤں نے دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔
ساتویں مشرقی اقتصادی فورم (ای ای ایف) کی سائیڈ لائن پر نئے دور میں روس ۔ چین تعاون کے موضوع پر کاروباری فورم بدھ کے روز شروع ہوا اور جمعرات کے روز اس کا اختتام ہوا ہے۔
روس میں چین کے سفیرژانگ ہان ہوئی نے ویڈیو کے ذریعے اپنے خطاب میں کہا کہ دونوں ممالک کے مابین اقصادی اور تجارتی تعاون لچکدار ہے۔ چین مسلسل 12 سال سے روس کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔
چین میں روس کےتجارتی نمائندہ الیکسے ڈاخنووسکی نے کہا کہ روس اور چین کو ای کامرس پلیٹ فارمز، نقل و حمل اور لاجسٹکس میں تعاون کو مضبوط بنانے اور بینکوں کے درمیان سرحد پار ادائیگیوں کو آسان بنانے کی ضرورت ہے۔
مشرق بعید اور آرکٹک کی ترقی سے متعلق ریاستی ڈوما کمیٹی کے چیئرمین نکولے خاریتونوف نے کہا کہ روس کے مشرق بعید میں واقع علاقوں کو چینی صوبوں کے ساتھ اقتصادی تبادلے کو مضبوط بنانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ای کامرس کی ترقی کو فروغ دیتے ہوئے چینی صارفین کیلئے دلچسپی کی حامل اعلیٰ ویلیو ایڈڈ منصوعات تیار کرنے پر مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے۔