ماسکو (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور سینٹرل کمیشن فار فارن افیئرز کے دفتر کے ڈائریکٹر وانگ یی نے کہا ہے کہ چین اور روس اسٹریٹجک سیکورٹی تعاون پر مل کر کام کریں گے، حقیقی کثیر الجہتی کا دفاع کریں گے اور عالمی گورننس سسٹم کی ترقی کو زیادہ منصفانہ اور معقول سمت میں فروغ دیں گے۔
وانگ یی اور روسی فیڈریشن کی سلامتی کونسل کے سیکرٹرینکولائی پیٹروشیف نےچین ارور روس کے درمیان اسٹریٹجک سیکورٹی مشاورت کے 18 ویں دور کی مشترکہ صدارت کی۔
فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعاون کو گہرا کرنے ، رابطہ کاری کو مضبوط بنانے اور باہمی اعتماد کو بڑھانے سے متعلق متعدد امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
وانگ نے کہا کہ چین اور روس کے تعلقات بین الاقوامی صورتحال کے اتار چڑھاؤ کے امتحان پر پورا اترے ہیں اور صحت مند اور مستقل طور پر ترقی کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعاون کے معنی میں مسلسل اضافہ ہوا ہے اور عملی تعاون کے معیار میں مسلسل بہتری آئی ہے۔
وانگ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل ارکان اور ذمہ دار بڑے ممالک کی حیثیت سے چین اور روس بین الاقوامی سطح پر مل کر کام کرتے ہیں تاکہ مشترکہ طور پر حقیقی کثیر الجہتی کا دفاع کیا جا سکے، طاقت کی غنڈہ گردی کے مختلف طریقوں کی مخالفت کی جا سکے اور عالمی گورننس سسٹم کو زیادہ منصفانہ اور معقول سمت میں فروغ دیا جا سکے۔
وانگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین۔ روس اسٹریٹجک سیکورٹی مشاورتی میکانزم نئے دور میں دونوں ممالک کے مابین کوآرڈینیشن کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے ایک اہم حصے کے طور پر سیاسی باہمی اعتماد کی گہرائی اور چین اور روس کے مابین اسٹریٹجک کوآرڈینیشن کی وسعت کی عکاسی کرتا ہے۔
پیٹروشیف نے کہا کہ رواں سال کے آغاز سے دونوں سربراہان مملکت کی اسٹریٹجک رہنمائی میں روس اور چین کے تعلقات میں مسلسل ترقی ہوئی ہے اور عملی تعاون کو منظم انداز میں آگے بڑھایا گیا ہے۔