• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور روس کا انسانی شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاقتازترین

December 14, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین  کے ریاستی کونسلر شین یی چھن اور روسی نائب وزیر اعظم تاتیانا گولیکووا نے ویڈیو لنک کے ذریعے چین-روس کمیٹی برائے انسانی تعاون کے 24ویں اجلاس میں شرکت اور دوطرفہ ثقافتی تعاون کو فروغ دینے پراتفاق کیا۔اجلاس میں  گزشتہ ایک سال کے دوران کھیل، تعلیم اور دیگر شعبوں میں شاندار کامیابیوں کے ساتھ دوطرفہ انسانی تعاون کا مکمل اعتراف کیاگیا۔  انہوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ثقافتی اور عوامی تبادلے اور تعاون نے دونوں لوگوں کے درمیان باہمی افہام و تفہیم کو بڑھانے میں مثبت کردار ادا کیا ہے اورنئے دورکے لئے ہم آہنگی پر مبنی دوطرفہ جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی مجموعی صورتحال کو بہتر بنایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فریقین کو دونوں سربراہان مملکت کی طرف سے طے پانے والے اہم اتفاق رائے پرمکمل طور پرعملدرآمد اور چین روس ثقافتی اورعوامی تعاون کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینا چاہیے۔