• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور روس کا علاقائی ترقیاتی تعاون سے متعلق اجلاستازترین

December 16, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین کے نائب وزیر اعظم ژانگ گو چھنگ نے شمال مشرقی چین ، مشرق بعید اور روس کے بیکال ریجن کے درمیان تعاون کے بین الحکومتی کمیشن کے چیئرپرسنز کے اجلاس کی روس کے نائب وزیر اعظم اور روس کے مشرق بعید کے فیڈرل ڈسٹرکٹ کے صدارتی ایلچی یوری تروتنیف کے ساتھ  مشترکہ میزبانی کی۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن ژانگ نے کہا کہ دونوں سربراہان مملکت کی رہنمائی میں چین-روس "شمال مشرق بعید" تعاون کے مفید نتائج حاصل ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین روس کے ساتھ مل کر دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والی مشترکہ مفاہمت پر عمل کرنے، ترقیاتی حکمت عملیوں میں ہم آہنگی کو مضبوط،رابطوں کو اپ گریڈ کرنے، تجارت و سرمایہ کاری کو وسعت دینے، سیاحتی تعاون کو فروغ اور چین-روس "شمال مشرق - مشرق بعید" تعاون کی ترقی کو اعلیٰ معیار پر فروغ دینے اور ایک نئے دور کے لیے چین-روس جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مسلسل مستحکم کرنے کے لیے تیار ہے۔

اس موقع پر تروتنیف نے کہا کہ ان کے ملک کو روس چین "مشرق بعید شمال مشرقی" تعاون کے امکانات پر یقین ہے اور وہ  مزید خاطر خواہ نتائج حاصل کرنے کے لیے مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے چین کے ساتھ مشترکہ کوشش کرنے کا خواہاں ہے۔