• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور روس کے عجائب گھروں میں تعاون کی یادداشت پر دستخطتازترین

June 08, 2023

ماسکو (شِنہوا) شنگھائی تاریخی عجائب گھر اور روسی ریاستی تاریخی عجائب گھر نے دوستانہ تعاون کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔

شنگھائی تاریخی عجائب گھر کے سربراہ ژو چھن ہوا اور روسی ریاستی تاریخی عجائب گھر کے ڈائریکٹر الیکسی لیویکن نے ایک تقریب میں یادداشت پر دستخط کیے۔

فریقین نے اہلکاروں کی تربیت، نمائشوں کے انعقاد، ڈیجیٹل وسائل کے تبادلے اور ثقافتی ورثے کے تحفظ میں تبادلے و تعاون پر اتفاق کیا ہے۔