• Dublin, United States
  • |
  • May, 21st, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور پیروکے وزرائے خارجہ کی ملاقات، بنیادی ڈھانچے کی تعمیر، ڈیجیٹل معیشت میں تعاون بڑھانے پراتفاقتازترین

April 30, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے پیرو کے وزیر خارجہ ہاویئر گونزالیزاولاچیا فرانکو سے بیجنگ میں بات چیت کی۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ نے نشاندہی کی کہ چین اور پیرو اچھے دوست اور شراکت دار ہیں جو ایک دوسرے پر مخلصانہ انداز میں اعتماد کرتے ہیں۔

وانگ نے کہا کہ چین، پیرو کے ساتھ ملکر دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے شدہ اہم اتفاق رائے کو عملی شکل دینے ، روایتی دوستی میں پیشرفت ، اعلیٰ سطح کے سیاسی باہمی اعتماد کے ساتھ اعلیٰ معیار اور باہمی فائدہ مند تعاون کے فروغ اور چین ۔ پیرو جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو ایک نئی سطح پر لے جانے کو تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ  چین،پیرو کے ساتھ  ترقیاتی حکمت عملی کی ہم آہنگی مضبوط کرنے ، چین ۔ پیرو آزاد تجارتی معاہدہ کو جلد از جلد اپ گریڈ سے متعلق بات چیت مکمل کرنے، مختلف شعبوں میں عملی تعاون وسیع اور پیرو کے صنعتی عمل میں مدد کرنے کا خواہشمند ہے۔

وانگ یی نے مزید کہا کہ چین رواں سال ایشیا بحرالکاہل اقتصادی تعاون (ایپک) اقتصادی رہنماؤں کے اجلاس کی میزبانی میں پیرو سے تعاون کرے گا۔

ملاقات کے دوران پیرو کے وزیرخارجہ گونزالیز اولاچیا نے کہا کہ پیرو اس بات کو سراہتا ہے کہ چین نے ہمیشہ امن کی حمایت کی اور عدل و انصاف کو برقرار رکھا ۔

گونزالیزاولاچیا نے کہا کہ پیرو انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک براداری کے قیام سے متعلق چین کے پیش کردہ تصور کی حمایت کرتا ہے اور ان 3عالمی اقدامات کا خیرمقدم کرتا ہے جن کی چین وکالت کررہا ہے جبکہ اسکےعلاوہ وہ ایک ایسی مساوی اور منظم کثیر قطبی دنیا اور جامع اقتصادی عالمگیریت کا قائل ہے جس سے سب کو فائدہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ پیرو ایک چین اصول پر سختی سے عمل پیرا ہے۔ وہ چین کے ساتھ یکجہتی اور باہمی اعتماد بڑھانے، عملی تعاون وسیع کرنے اور دوطرفہ تعلقات میں مزید مثبت نتائج کے لئے کام کرنے کا خواہاں ہے۔

فریقین نے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر، ڈیجیٹل معیشت، صحت اور ماحول دوست ترقی جیسے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔

انہوں نے مشترکہ تشویش کے عالمی اور علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔