• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور پاکستان کی مشترکہ فضائی مشقیں شروعتازترین

August 28, 2023

لانژو(شِنہوا)چین اور پاکستان نے پیرکو چینی سرزمین پر مشترکہ فضائی تربیتی مشق کا آغاز کیا جس کا مقصد دونوں افوج کے درمیان تربیت اور ہم آہنگی کو مزید فروغ دینا اور فوجی ٹیکنالوجی پر تعاون کو مزیدوسعت دینا ہے۔

شاہین (ایگل) - ایکس کے عنوان سے یہ چینی اور پاکستانی فضائیہ کے درمیان 10ویں مشترکہ تربیتی مشق ہے۔ اس مشق  میں مشترکہ دفاع و جوابی اقدامات جیسے معمول کے جنگی منظرناموں میں تربیت پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

 مشق میں حصہ لینے کے لیے دونوں فریق لڑاکا  طیارے، ابتدائی انتباہی طیارے اور کئی دیگر قسم کے طیاروں کے ساتھ ساتھ زمینی افواج جیسے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل ،ریڈار اور سگنل والے دستے بھیجیں گے۔ چینی بحریہ کے ایوی ایشن یونٹ بھی تربیت میں شریک ہوں گے۔

 دونوں ممالک کے درمیان "شاہین (ایگل)" سیریز کا آغاز مارچ 2011 میں ہوا تھا۔