• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور پاکستان کے درمیان ٹی آئی آر ٹرانسپورٹ سروس کا آغازتازترین

August 23, 2023

ارمچی (شِنہوا) اخروٹ اورسٹیل پائپ جیسے سامان سے لدی، ٹی آئی آر کے نشانات والی پانچ گاڑیاں گزشتہ روزچین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغورخوداختیارعلاقے سے پاکستان کے لیے روانہ ہوئیں۔

گاڑیوں کی روانگی چین اور پاکستان کے درمیان 1951 میں سفارتی تعلقات قائم کرنے کے بعد سے پہلا ٹی آئی آرٹرانسپورٹ آپریشن ہے۔ اس اقدام سے سنکیانگ کی سرحد پار نقل و حمل کی صلاحیت  مستحکم ہوگی اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کے ساتھ ساتھ ایک نیا بین الاقوامی لاجسٹکس روٹ میسرآئے گا۔

سنکیانگ میں کاشغر کسٹمز کے ڈپٹی چیف چھینگ تاؤ نے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان ٹی آئی آر ٹرانسپورٹ کے آغاز کے ساتھ، کاروباری اداروں کو کسٹم کلیئرنس کے آسان طریقہ کار سے مزید فائدہ پہنچے گا، اس سے تجارتی سہولت اور کارگو ٹرانزٹ کی کارکردگی میں اضافے کے ساتھ ساتھ نقل و حمل کے وقت اور اخراجات میں کمی آئے گی۔ ٹی آئی آر ایک بین الاقوامی کسٹم ٹرانزٹ سسٹم ہے جو ٹرانسپورٹ آپریٹرز اور کسٹم اداروں کی جانب سے سامان کو سرحدوں کے پار منتقل کرنے کے دوران وقت اور پیسہ بچانے میں مدد کرتا ہے۔