بیجنگ(شِنہوا) چین اور ہونڈوراس کے درمیان اعلیٰ سطح کا کاروباری اجلاس بیجنگ میں ختم ہو گیا۔
یہ 26 مارچ کو دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہونے کے بعد سے اپنی نوعیت کا پہلا اجلاس ہےجس میں دونوں اطراف سے تقریباً200 سیاسی اور کاروباری وفود نے شرکت کی۔
چائنہ کونسل فار پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ کے وائس چیئرمین ژانگ شاؤ گانگ نے کہا کہ چین اور ہونڈوراس کے پاس مختلف وسائل اور معاشی تکمیل ہے۔
ژانگ نے مزید کہا کہ دوطرفہ اقتصادی و تجارتی تعاون کے لئے بھرپور گنجائش اور وسیع ترقی کے امکانات موجود ہیں۔
انہوں نے چینی مارکیٹ میں مزید اعلیٰ معیار کی ہونڈوراس کی مصنوعات متعارف کرانے، دوطرفہ تجارت کے پیمانے کو مسلسل وسعت دینے، مقامی روزگار میں اضافے اور لوگوں کی فلاح و بہبود کو بڑھانے کے لیے دونوں ممالک کے کاروباری اداروں کی مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔
ہونڈوراس کے وزیر خارجہ اینریک رینا نے کہا کہ اعلیٰ سطح کے اجلاس کے انعقاد سے دوطرفہ تعلقات اور تجارتی و اقتصادی تعاون کو مزید تقویت ملے گی۔
رینا نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ دوطرفہ تعلقات دونوں اطراف کے کاروباری افراد کے لئے وسیع مواقع لائیں گے اور مزید ٹھوس نتائج کو فروغ دیں گے۔