• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 27th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور نیوزی لینڈ کے درمیان سفارتی تعلقات کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر تقریباتتازترین

November 28, 2022

ولنگٹن(شِنہوا) چین اور نیوزی لینڈ کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر نیوزی لینڈ میں چینی سفارتخانے کی جانب سے ملک کے قومی عجائب گھر میں ایک استقبالیہ کا انعقاد کیا گیا ۔

نیوزی لینڈ میں چین کے سفیر وانگ شیاؤلونگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ گزشتہ 50 سال کے دوران دو طرفہ تعلقات میں اقتصادی اور تجارتی تعاون میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین نیوزی لینڈ کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر رہا ہے اور کئی سالوں سے درآمدات اور تجارتی سرپلس کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔

وانگ شیاؤ لونگ نے دونوں فریقوں سے مختلف سطحوں اور شعبوں میں تبادلوں کو مستحکم کرنے، عملی تعاون کو وسعت دینے اور نئے و ابھرتے ہوئے شعبوں جیسے موسمیاتی تبدیلی، پائیدار زراعت، بائیو میڈیسن ، وسیع تر سائنس اور ٹیکنالوجی کی اختراع میں ایک دوسرے کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کثیرالجہتی پر قائم رہنے ، بین الاقوامی اور علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنے اور مشترکہ ترقی کو فروغ دینے پر بھی زور دیا۔

نیوزی لینڈ کی وزیر خارجہ نینیا مہوتا نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ ون چائنہ پالیسی کے حوالے سے اپنی وابستگی سے وابستہ اور اس پر ڈٹا ہوا ہے۔ مزید کہا کہ ان کا ملک موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی تحفظ کے شعبوں میں چین کے ساتھ تعاون کو مزید گہرا کرنے اور مستقبل میں مشترکہ خوشحالی کے حصول کی خاطر عوام سے عوام کے تبادلوں کو مضبوط بنانے کیلئے تیار ہے۔

استقبالیہ سے قبل ایک کنسرٹ کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں دونوں ممالک کے فنکاروں نے سامعین کیلئے روایتی چینی موسیقی اور نیوزی لینڈ کی موسیقی پیش کی۔