بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے ہنگری کے نوجوانوں کو چین کے بارے میں مزید جاننے اور چین۔ہنگری دوستی کا سفیر بننے کی ترغیب دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین اور ہنگری دونوں کی ایک طویل تاریخ اور شاندار ثقافت ہے اور دونوں ملکوں کے عوام روایتی دوستی اور بڑھتے ہوئے قریبی ثقافتی تبادلوں سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔
شی نے اس وسطی اور مشرقی یورپی ملک میں ہنگری اور چینی دونوں زبا نوں میں تعلیم فرا ہم کر نے والے ایک سکول کے طلباء کی جانب سےایک خط کے جواب میں کہا کہ وہ اور ان کی اہلیہ خرگوش کے سال کے بہار تہوار کے دوران ہنگری کے طا لب علموں کی باتیں سن کر خوش ہوئے ہیں۔
انہیں 2009 میں اس سکول کے اساتذہ اور طلباء کے ساتھ ہونے والی بات چیت آج بھی یاد ہے۔
شی نے کہا کہ وہ یہ سن کر طلباء کو شاباش دینا چاہیں گے کہ طا لب علم ایک طویل عرصے سے چینی زبان سیکھ رہے ہیں اور چین۔ ہنگری دوستی میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
شی نے کہا کہ ان طلباء کا ہائی سکول سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد چینی یونیورسٹیز میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے خیرمقدم کیا گیا ہے اور امید ہے کہ ہنگری کے زیادہ سے زیادہ نوجوان چینی زبان سے محبت اور مطالعہ کریں گے۔