• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور ناروے کا موسمیاتی تبدیلی بارے تعاون فروغ پا رہا ہےتازترین

September 27, 2023

اوسلو(شِنہوا)ناروے کی حکومت کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ چین اور ناروے کے درمیان موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور دیگر شعبوں میں تعاون درست سمت میں گامزن ہے۔

ناروے کی وزارت خارجہ کے اسٹیٹ سیکریٹری آندریاس موٹزفیلڈ کروک نے اس بات پر زور دیا کہ ناروے اور چین نے موسمیاتی تبدیلیوں اور ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے میں وسیع پیمانے پر تعاون کیا ہے حالانکہ اس محاذ پر چیلنجز ہمیشہ موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج ہمیں دیگر چیلنجز کا سامنا ہے جن میں موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیات سے جڑے مسائل سب سے آگے ہیں، یہ ایک ایسا شعبہ ہے جہاں ناروے اور چین نے کئی سالوں سے کافی تعاون کیا ہے۔

عوامی جمہو ریہ چین کے قیام کی 74 ویں سالگرہ کے موقع پر ناروے میں چینی سفارت خانے کی جانب سے منعقدہ استقبالیہ کے دوران کروک نے کہاکہ ہمیں امید ہے کہ مسلسل ایسا کرتے ہوئے ہم پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کر سکتے ہیں۔ 

کروک نے حالیہ دہائیوں میں غربت کے خاتمے میں چین کی پیش رفت کو سراہتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دہائیوں کے دوران چینی حکومت نے غربت کے خاتمے میں بہت بڑی پیش رفت کی ہے۔ چین اب ایک ترقی یافتہ، نفیس اور خوشحال قوم ہے۔ یہ تبدیلی قابل ذکر ہے۔