لیلونگوے(شِنہوا)ملاوی کی وزارت صحت اورنیشنل ہیلتھ کمیشن آف چائنہ نے دونوں ممالک کے ہسپتالوں کے درمیان تعاون کی مفاہمتی یادداشت(ایم او یو ) پر دستخظ کر دئیے ہیں۔
ملاوی کی وزیر صحت کھمبیزی کندودو چپوندااور ملاوی میں چین کے سفیر لونگ ژو نے لیلونگوے میں ہونیوالی دستخطوں کی تقریب میں اپنے اپنے ممالک کی نمائند گی کی۔
چپوندا نے اس معاہدے پر دستخط کو بروقت قرار دیا اور کہا کہ اس سے چین اور ملاوی کے درمیان صحت کے اہم شعبے میں مضبوط تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔
وزیر کے مطابق معاہدے میں زچگی اور امراجِ نسواں جیسے اہم شعبوں میں ملا وی کے کاموزو سینٹرل ہسپتال اورچین کے صوبہ شان شی میں شی آن جیاؤتونگ یونیورسٹی کے پہلے الحاق شدہ ہسپتال کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کہ دونوں اداروں کے درمیان تعاون شدید بیمار حاملہ خواتین اور خواتین کی زچگی سے متعلق بیماریوں کے علاج اور تشخیص کی مقامی صلاحیت کو بڑھائے گا۔
وزیر نے کہا کہ یہ معاہدہ ریڈیولوجی اور کلینیکل لیبارٹری پر بھی توجہ مرکوز کرے گا، جس کے تحت ملاویان مززو سنٹرل ہسپتال مذکورہ شعبوں میں "ہنرمند افرادی قوت پیدا کرنے" کے لیے شی آن جیاؤتونگ یونیورسٹی کے ساتھ شراکت کرے گا۔
اس موقع پر چینی سفیر نے صحت کے شعبے میں بہتری اور شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے ملاوی کے لیے اپنی حکومت کی حمایت جاری رکھنے کا وعدہ کیا۔
سفیر لانگ نے کہا کہ ملاوی اور چین دونوں کو اس مفاہمت نامے سے فائدہ ہوگا کیونکہ چین کے ڈاکٹروں کو بھی بہت سی نئی چیزیں سیکھنے میں مدد ملتی ہےجس سے ملاوی کو بھی فائدہ پہنچے گا۔