• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور ملائیشیا کا دوطرفہ تعلقات کی ترقی کے لئے لا ئحہ عمل پر اتفاقتازترین

April 02, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے بیجنگ کے دورے پر  موجود ملائیشیا کے وزیر اعظم داتک سیری انور ابراہیم سے بات چیت کی ہے۔

لی نے کہا کہ چین اور ملائیشیا مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین۔ملائیشیا برادری کی تعمیر بارے اتفاق رائے پر پہنچ گئے ہیں جس نے نئے دور میں دوطرفہ تعلقات کی ترقی کے لئے ایک خاکہ تیار کیا ہے۔

انہوں نے اتفاق رائے کو رہنمائی کے طور پر لیتے ہوئے اعلی معیار کے دو طرفہ تعلقات بڑھانے ، دونوں ممالک اور ان کے عوام کی فلاح و بہبود میں اضافے اور علاقائی اور عالمی امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لئے کوششوں پر زور دیا۔

چینی وزیر اعظم نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک اور ابھرتی ہوئی معیشتیں ہونے کی حیثیت سے چین اور ملائیشیا کو اگلے مرحلے میں تعاون بڑھانے کے لئے اپنے تقابلی فوائد کو استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے دونوں ممالک کی ترقیاتی حکمت عملیوں میں ہم آہنگی پیدا کرنے، مربوط ترقی کو فروغ دینے، ابھرتی ہوئی صنعتوں میں تعاون پیدا کرنے اور دوستی اور باہمی بھروسہ بڑھانے کی کوششوں پر زور دیا۔

لی نے کہا چین جنوبی بحیرہ چین میں ضابطہ اخلاق پر مشاورت تیز کرنے اور مشترکہ طور پر علاقے میں امن اور استحکام برقرار رکھنے کے لئے ملائیشیا اور دیگر جنوب مشرقی ایشیائی اقوام (آسیان) کے ساتھ کام کرنے بارے  تیار ہے۔

چینی وزیر اعظم نے کہا کہ ایشیا ہمارا مشترکہ گھر ہے اور  مشتر کہ جیت کا حامل تعاون ہی واحد صحیح انتخاب ہے۔

انور نے کہا کہ ملائیشیا کی نئی حکومت چین اور ملائیشیا کے تعلقات بڑھانے اور ون چائنہ پالیسی کو سختی سے برقرار رکھنے کو ترجیح دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملائیشیا چین کے گلوبل ڈیویلپمنٹ انیشی ایٹو، گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو اور گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو کی حمایت کرتا ہے اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت چین کے ساتھ تعاون کو گہرا کرنے، آٹوموٹِو، توانائی، ثقافت اور سیاحت، زراعت اور ڈیجیٹل معیشت میں تعاون کو فروغ دینے اور اہلکاروں کے تبادلے کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ 

بات چیت کے بعد لی اور انور نے معیشت، تجارت، زراعت اور کسٹمز کے متعدد دو طرفہ تعاون کی دستاویزات پر دستخظ کئے۔