بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ سے مالی کے صدر اسیمی گوئیٹا نے بیجنگ میں ملاقات کی جو چین افریقہ تعاون فورم 2024(ایف او سی اے سی) میں شرکت کیلئے ان دنوں چین کے دورے پر ہیں۔
دوران ملاقات دونوں رہنماوں نے دوطرفہ تعلقات کو سٹرٹیجک شراکت داری میں تبدیل کرنے کا مشترکہ طور پر اعلان کیا۔
اس موقع پر چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ چین مالی کیساتھ روایتی دوستی کو فروغ دینے،ایک دوسرے کی مضبوطی سے حمایت جاری رکھنے اور مالی کی ترقی اور اس کے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے اپنی صلاحیت کے مطابق مدد فراہم کا خواہاں ہے۔