جنیوا(شِنہوا )چین اور اس کے تقریبا 60 ہم خیال ممالک نیاقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 53ویں اجلاس میں عمررسیدہ خواتین کے انسانی حقوق کوفروغ اور تحفظ پر زوردیتے ہوئے اسے تمام ممالک کے لیے ایک اہم مسئلہ قرار دیا ہے۔ ان ممالک کی جانب سے جنیوا میں اقوام متحدہ میں چینی مشن کے سربراہ چھین شو نے مشترکہ بیان دیتے ہوئے کہا کہ بیجنگ میں خواتین سے متعلق چوتھی عالمی کانفرنس کے انعقاد کے بعد سے خواتین کی ترقی کا عالمی مقصد نمایاں طور پر آگے بڑھا ہے۔ تاہم،اس کے ساتھ ساتھ عالمی آبادی کی عمر بڑھنے کے ساتھ، بزرگ خواتین کو عمر، غربت، اور ناکافی سماجی تحفظ کی بنیاد پر امتیازی سلوک جیسی مشکلات کا سامنا ہے۔ مشترکہ بیان میں رواں سال انسانی حقوق کے عالمی اعلامیہ کی 75 ویں سالگرہ، ویانا اعلامیہ اور پروگرام آف ایکشن کی 30 ویں اور میڈرڈ انٹرنیشنل پلان آف ایکشن آن ایجنگ کی 21 ویں سالگرہ کا تذکرہ بھی کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام ممالک کو مذکورہ بالا سنگ میل کی روح کو بحال کرنے، بزرگ خواتین کو درپیش رکاوٹوں کو ختم کرنے ان کے حقوق کے تحفظ اور کسی کو پیچھے نہ چھوڑنے کے لیے مخصوص ضروریات کو پورا کرنے کے لیے عملی اقدامات کرنے کے لیے اس موقع کا فائدہ اٹھانا چاہیے۔