فنوم پین(شِنہوا) کمبوڈیا میں چین کے سفیر وانگ وینٹیان اور کمبوڈیا کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ پراک سوخون نے لانکانگ میکونگ تعاون (ایل ایم سی) خصوصی فنڈ 2023 پر دستخط کیے۔وانگ نے اس تقریب میں کہا کہ کمبوڈیا نے اب تک ایل ایم سی اسپیشل فنڈ کے کل 89 منصوبوں کو مکمل کیا ہے۔وانگ نے چین ۔کمبوڈیا تعلقات کی بھی تعریف کی اور کہا کہ 2023 چین کمبوڈیا سفارتی تعلقات کی 65 ویں سالگرہ اور چین۔ کمبوڈیا دوستی کا سال ہے، چین بیلٹ اینڈ روڈ کی اعلی معیار کی ترقی اور ڈائمنڈ ہیکساگون تعاون کو فروغ دینے کے لئے کمبوڈیا کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے رہنماں کی اسٹریٹجک رہنمائی پر عمل کرتے ہوئے نئے دور میں مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین اور کمبوڈیا کی کمیونٹی ایک نئی بلندی تک پہنچے گی۔سوخون نے کہا کہ ایل ایم سی اسپیشل فنڈ نے تمام ایل ایم سی ممالک کو ٹھوس فوائد فراہم کیے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ضروری ہے کہ کمبوڈیا اور چین ایل ایم سی میکانزم کو ذیلی علاقائی ترقی کے اہم محرک کے طور پر پیش کرتے ہوئے اپنے عوام کو اولیت دینے کے لئے مل کر کام کرتے رہیں جبکہ میکونگ کے دیگر ذیلی علاقائی میکانزم کے ساتھ ہم آہنگی کو فروغ دیں۔سوخون نے کہا کہ کمبوڈیا ایل ایم سی کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے تاکہ تمام ایل ایم سی ممالک کے لئے امن ، خوشحالی اور پائیدار ترقی کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ کمیونٹی کی تعمیر کے رہنماں کے وژن کو عملی جامہ پہنایا جاسکے۔