• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور کمبوڈیا کی "پیس اینجل۔2023" مشترکہ انسانی مشقیں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیرتازترین

September 22, 2023

نوم پنہ (شِنہوا) چین اور کمبوڈیا کی مشترکہ انسانی مشقیں "پیس اینجل۔2023" کمبوڈیا کےدارالحکومت نوم پنہ میں رائل کمبوڈین آرمی کی اسپشل فورسز کمانڈ میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئیں۔

کمبوڈیا کے نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع ٹی سیہا اور چینی آبزرویشن گروپ کے رہنما وانگ شکیان کے ساتھ ساتھ کمبوڈیا میں دیگر ممالک کے ملٹری اتاشیوں نے اختتامی تقریب میں شرکت کی جس میں دونوں افواج کی طرف سے مشترکہ انسانی امدادی مشقیں کی گئیں۔

مشترکہ مشقوں میں دونوں افواج نے قدرتی آفات کے مقام پر تلاش اور بچاؤ، بیماروں اور زخمیوں کے علاج اور متعدی بیماریوں کی روک تھام اور کنٹرول کے کا موں میں حصہ لیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیہانے کہا کہ مشترکہ مشقیں دونوں ممالک کی افواج کے درمیان یکجہتی اور تعاون اور دونوں عوام کے درمیان دوستی کا ایک نیا نقطہ آغاز ہے اور تعاون کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دینے اور مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کی تعمیر میں دونوں ممالک کے لئے بہت اہمیت کی حامل ہیں۔

 وانگ نے کہا کہ مشترکہ انسانی مشقیں چین اور کمبوڈیا کے مابین عملی تبادلوں کو فروغ دینے میں ایک سنگ میل اور دونوں ممالک کے درمیان گہری دوستی کا ایک نیا مظہر ہیں۔