• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 18th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور قازقستان کے وزرائے خارجہ کے پہلے اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا انعقادتازترین

March 30, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین اور قازقستان کے وزرائے خارجہ کے پہلے اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا انعقاد گزشتہ روز بیجنگ میں ہوا، جس میں چینی وزیر خارجہ وانگ یی اور قازقستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیربرائے امور خارجہ مراد نورتیلیو نے اپنے ممالک کی نمائندگی کی۔

اس موقع پر کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ نے کہا کہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کی حکمت عملی کی رہنمائی کے تحت چین اور قازقستان دوطرفہ تعلقات  میں پیش رفت کی مضبوط رفتار کو برقرار رکھتے ہوئے پڑوسی ممالک کے درمیان باہمی اعتماد، حمایت اورمدد کے حوالے سے ایک اچھی مثال بنیں گے۔

چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک قازقستان کے ساتھ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے فریم ورک کے تحت تجارتی حجم میں اضافے کے لیے کام کرنے کے لیے تیار ہے انہوں نے دونوں ممالک سے مشترکہ طور پر اعلیٰ معیار، پائیدار اور لچکدار مواصلات کے نئے کوریڈورکی تعمیر، عوامی تبادلوں میں اضافے اورنئے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر زوردیا۔