• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 18th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور جرمنی کے مالی تعاون سے اہم فوائد حاصل ہوئے ہیں، حکامتازترین

April 12, 2024

بیجنگ (شِنہوا) مالیاتی تعاون پر چین-جرمنی ڈائیلاگ فورم کا بیجنگ میں انعقاد کیاگیا،جس میں حکام نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مالی تعاون سے گزشتہ 40 سالوں میں اہم فوائدحاصل ہوئے ہیں۔

چینی وزیر خزانہ لان فوآن نے فورم میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ اب تک، جرمن حکومت نے چین کو مجموعی طور پر 10 ارب یورو کا قرضہ فراہم کیا ہے،جس سے صوبائی سطح کے31 چینی خطوں میں  300 سے زیادہ منصوبوں کی مدد کی گئی۔

لان  نے کہا کہ ان منصوبوں میں ماحولیاتی تحفظ، توانائی و ٹرانسپورٹ اور شہری بنیادی ڈھانچہ سے متعلقہ قومی معیشت کی بہت سی صنعتیں اور شعبے شامل ہیں جن سے ان علاقوں کی اقتصادی اور سماجی ترقی کو فروغ دینے میں بڑی مدد ملی ہے۔

فورم میں جرمنی کی وفاقی وزارت برائے اقتصادی تعاون و ترقی میں ریاستی سیکرٹری جوشن فلاسبارتھ نےاس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک گزشتہ 40 سالوں سے قائم اعتماد کو برقرار اور مالی ومالیاتی شعبوں میں قریبی تعاون کی کوششیں جاری رکھیں گے اور چیلنجز سے مشترکہ طور پر نمٹیں گے۔