• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور جرمنی دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے خواہاںتازترین

October 02, 2023

فرینکفرٹ(شِنہوا) چین کے نائب وزیر اعظم ہی لی فینگ نے کہا ہے کہ چین جرمنی کے ساتھ باہمی فائدہ مند تعاون کو گہرا کرنے اور دو طرفہ جامع اسٹریٹجک شراکت داری میں مزید مثبت توانائی پیدا کرنے کا خواہاں ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے فرینکفرٹ میں چین اور جرمنی کے درمیان تیسرے اعلیٰ سطح مالیاتی مذاکرات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 ان مذاکرات کی مشترکہ صدارت  کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن  اور مذاکرات کے چینی رہنما ہی لی فینگ اور جرمنی کے وفاقی وزیر خزانہ اور مذاکرات کے رہنما کرسچن لنڈنرنے  کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد کے لیے جرمنی کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔

لنڈنر نے کہا کہ جرمنی چین کے ساتھ مالیات اور اقتصادیات کے شعبوں میں عملی تعاون کو مضبوط بنانے اور جرمنی۔ چین تعلقات کی ترقی کو آگے بڑھانے کا خواہاں ہے۔

فریقین نے میکرو اکنامک امور، عالمی اقتصادی گورننس اور چین ۔جرمنی مالیاتی تعاون پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے متعدد امور پر اتفاق رائے حاصل کیا اور باہمی فائدہ مند اور ہمہ جہت نتائج پر پہنچے۔

مکالمے کے دوران ہی لی فینگ  اور لنڈنر نے مشترکہ طور پر چین ۔جرمنی مالیاتی گول میز اجلاس میں شرکت کی۔