• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 29th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور جنوبی کوریا کے وزرائے خارجہ کا مستحکم تعلقات کو فروغ دینے کا عزمتازترین

December 28, 2022

بیجنگ  (شِنہوا) چینی وزیر خارجہ وانگ ای  نے جنوبی کوریا ( آر او کے) کے وزیر خارجہ پارک جن سے ویڈیو لنک کے ذریعے ملاقات کی ہے۔

اس ملاقات کے دوران وانگ نے کہا کہ دونوں ملکوں کے رہنماؤں نے انڈونیشیا کے شہر  بالی میں ایک کامیاب ملاقات کی ہے۔

وانگ نے کہا کہ چین جنوبی کوریا  کے ساتھ تزویراتی رابطوں کو بڑھانے، ہر ایک کی جیت پر مبنی نتائج کے لیے تعاون پر توجہ دینے اور دوطرفہ تعلقات کی مضبوط اور مستحکم ترقی کے لیے کام کرنے بارے تیار ہے۔ 

وانگ نے مزید کہا کہ چین جنوبی کوریا  کے ساتھ صنعتی اور سپلائی چینز  کے تحفظ اور ہموار عمل درآمد  کو یقینی بنانے، بین الاقوامی آزاد تجارتی نظام کی حفاظت اور علاقائی اور عالمی مسائل پر ہم آہنگی اور تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے۔

اس موقع پر بات چیت میں حصہ لیتے ہوئے پارک نے کہا کہ ان کا ملک توقع کرتا ہے کہ چین اپنی خوشحالی اور ترقی کو برقرار رکھے گا۔

انہوں نے کہا  کہ جنوبی کوریا چین کے ساتھ مل کر دونوں سربراہان مملکت کی جانب سے طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو مکمل طور پر نافذ کرنے کے لیے تیار ہے۔

علاوہ ازیں ہم  اعلیٰ سطح کے تبادلوں کو بڑھانے، اقتصادی اور تجارتی تعاون کو گہرا کرنے اور عوام کے مابین تبادلوں کو فروغ دینے کے لئے تیار ہیں  تاکہ دوطرفہ تعلقات کو مزید بلندی کی جانب لے جا یا سکے۔