• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور جنوبی افریقہ باہمی اعتماد کا اشتراک کرتے ہیں، چینی وزیر خا رجہتازترین

January 06, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ چھن گانگ اور جنوبی افریقہ کی بین الاقوامی تعلقات اور تعاون کی وزیر نالیدی پنڈور نے دونوں ملکوں کے سفارتی تعلقات کے قیام کی 25ویں سالگرہ منانے  کے حوالے سے تہنیتی  پیغامات کا تبادلہ کیا ہے۔

اپنے پیغام میں چھن نے کہا کہ چین اور جنوبی افریقہ کامریڈ اور بھائی ہیں جو مخلص دوستی اور باہمی اعتماد کا اشتراک کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں  کے سربراہان مملکت کی مستحکم  رہنمائی کے تحت دونوں فریقوں نے عملی تعاون میں مفید نتائج حاصل کیے ہیں۔

ثقافتی اور عوام کے مابین  تبادلوں کو مسلسل وسعت دی ہے اور بین الاقوامی اور علاقائی معاملات میں قریبی ہم آہنگی پیدا کی ہے جس سے ترقی پذیر ملکوں کے درمیان فائدہ مند تعاون کی ایک اچھی مثال قائم کی گئی ہے۔

چھن نے کہا  کہ چین نے جنوبی افریقہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو ہمیشہ ایک اسٹریٹجک نقطہ نظر سے دیکھا ہے۔ چین سفارتی تعلقات کی 25ویں سالگرہ اور دونوں ملکوں  کے سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے کے نفاذ کے لیے جنوبی افریقہ کے ساتھ مل کر کام کرنے باے تیار ہے۔

انہوں  نے کہا کہ اس سے  سیاسی باہمی اعتماد کو مسلسل مستحکم کرنے، مختلف شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے اور چین۔جنوبی افریقہ جامع اسٹریٹجک شراکت داری  کو مزید ترقی دینے کا موقع میسر آئے گا۔

اس حوالے سے پنڈور نے کہا کہ گزشتہ 25 برسوں  کے دوران جنوبی افریقہ اور چین کے تعلقات کو مسلسل مضبوط کیا گیا اور ترقی دی گئی ہے جس میں دونوں فریقوں کے درمیان تمام سطح پر قریبی تبادلے ہوئے ہیں۔

 دونوں ملکوں  کے رہنماؤں کا مشترکہ طور پر مضبوط بنانے بارے سیاسی عزم دوطرفہ تعلقات اور تبادلوں کو مضبوط بنانے کے لیے دونوں ملکوں  کے عوام کے  مثبت رویہ کو ظاہر کرتا ہے۔

پنڈورنے کہا کہ جنوبی افریقہ اور چین کے تعلقات دو طرفہ دائرہ کار سے بالاتر  ہو گئے ہیں اور دونوں فریقوں نے علاقائی اور کثیر الجہتی امور میں قریبی تعاون کیا ہے جس سے ترقی پذیر ملکوں  کے مشترکہ مقصد کو فروغ ملا ہے۔