کینبرا(شِنہوا)چین اورجنوبی آسٹریلیا کم کاربن معیشت اورماحول دوست معدنیات جیسے مختلف شعبوں میں تبادلوں اوربات چیت کو فروغ دیں گے۔
آسٹریلیا میں چین کے سفیرشیاؤ چھیان نے جنوبی آسٹریلیا کے وزیر اعظم پیٹر مالیناسکاس سے ملاقات میں کہا کہ چین ماحول دوست اور کم کاربن معیشت کے شعبے میں دوطرفہ تعاون میں سب سے آگے رہنے کا خواہاں ہے۔
شیاؤ چھیان نے کہا کہ چین جنوبی آسٹریلیا کے ساتھ زراعت و خوراک، تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی، سیاحت اور ثقافت جیسے مختلف شعبوں میں تعاون اور تبادلوں کو جاری رکھنے کی امید رکھتا ہے اور یہ کہ چین کی جنوبی آسٹریلیا کے ساتھ دوستی اور تعاون کی ایک طویل تاریخ ہے۔