• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور جنو بی افریقہ کےصدور کا دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کا اعلانتازترین

September 03, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ اور جنوبی افریقہ کے صدر سیرل راما فوسا نے دو طرفہ تعلقات کو نئے دور میں تعاون پر وسیع سٹرٹیجک شراکت داری میں بدلنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ اعلان شی جن پھنگ نے رامافوسا  کے درمیان گزشتہ روزہونےوالی ملاقات میں کیا گیا، جنوبی افریقی صدر چین افریقہ تعاون فورم (ایف او سی اے سی) 2024 کے سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے  سرکاری دورے پر بیجنگ میں موجود ہیں۔

اس موقع پر صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور جنوبی افریقہ کے درمیان یکجہتی اور تعاون کو مضبوط بنانا دونوں عوام کی مشترکہ توقعات اور عالمی جنوب کی ترقی کے تاریخی عمل کے عین مطابق ہے۔

چینی صدر نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ اعلیٰ سطح کے سٹرٹیجک باہمی اعتماد کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو آگے بڑھائیں  ،انہوں نے  اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو فروغ دینے، ڈیجیٹل معیشت، مصنوعی ذہانت اور نئی توانائی میں تعاون بڑھانے اور انسانی وسائل کی ترقی میں تبادلوں اور تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ چین افریقی ممالک کے لئے اپنے دروازے مزید کھولے گا،انہوں نے مزید کہا کہ چین جنوبی افریقہ اور دیگر افریقی ممالک کے ساتھ تعاون کی نئی رفتار پیدا کرنے اور چین-افریقہ تعاون کی اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے کام کرنے کو تیار ہے۔

 صدرشی  نے کہا کہ بین الاقوامی صورتحال کی پیچید گی کے پیش نظرعالمی جنوبی ممالک کو آزادی کو برقرار رکھنا ہوگا، اتحاد اور تعاون کو مضبوط کرنا ہوگا اور مشترکہ طور پر بین الاقوامی منصفانہ اور انصاف کا تحفظ کرنا ہوگا۔

اس موقع پر رامافوسا نے کہا کہ جنوبی افریقہ چین کا قابل اعتماد اور قابل  بھروسہ دوست رہے گا۔ نئے دور میں ہمہ جہت سٹرٹیجک تعاون کی شراکت داری کی تعمیر کے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے جنوبی افریقہ چین کے ساتھ معیشت، تجارت، سرمایہ کاری، بنیادی ڈھانچے، نئی توانائی اور غربت کے خاتمے جیسے شعبوں میں عملی تعاون کو وسیع اور گہرا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ  اس سے چین کے ساتھ عوامی سطح پر تبادلوں اور تعلیمی و ثقافتی تعاون کو بھی فروغ ملے گا۔

رامافوسا نے کہا کہ ایف او سی اے سی فریم ورک کے تحت تعاون نے جنوبی افریقہ سمیت افریقی ممالک کو بڑے پیمانے پر فوائد فراہم کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ چین اور برازیل کی طرف سے مشترکہ طور پر تجویز کردہ یوکرین کے مسئلے کے سیاسی حل پر چھ مشترکہ مفاہمتوں کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ  جنوبی افریقہ  برکس ، جی 20 اور دیگر کثیر الجہتی فریم ورک کے تحت چین کے ساتھ  رابطوں اور تعاون کو فروغ دینا جاری رکھے گا۔

ملاقات کے بعد دونوں سربراہان مملکت نے بیڈو نیویگیشن سیٹلائٹ سسٹم کے اطلاق جیسے شعبوں میں باہمی تعاون کی متعدد دستاویزات پر دستخطوں کی تقریب میں بھی شرکت کی ۔ دونوں ممالک نے نئے دور میں اپنی ہمہ جہت سٹرٹیجک تعاون کی شراکت داری کو فروغ دینے کے لئے ایک مشترکہ بیان بھی جاری کیا۔ ملاقات سے قبل شی جن پھنگ نے  عظیم عوامی ہال  میں رامافوسا کے استقبال کی تقریب منعقد کی۔