• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 27th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور جمہوریہ کانگو کے صدور میں سفارتی تعلقات کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پرمبارکباد کا تبادلہتازترین

November 25, 2022

بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدرشی جن پھنگ اور جمہوریہ کانگو کے صدرفیلکس شیسکیدی نے دو طرفہ سفارتی تعلقات کومعمول پر لانے کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پرایک دوسرے کو مبارکباد دی ہے۔  صدر شی نے اپنے ایک پیغام میں کہا  کہ گزشتہ نصف صدی کے دوران چین اور جمہوریہ کانگو میں تعلقات مضبوط اور مستحکم انداز میں استوار ہوئے اور روایتی دوستی مسلسل مستحکم ہوئی ہے۔ چینی صدر نے مزید کہا کہ حالیہ برسوں میں، دونوں ممالک نے یکساں تعاون پر مبنی تزویراتی شراکت داری قائم کی اور عملی تعاون سے نتیجہ خیز فوائد حاصل کیے ہیں، جس سے  دونوں ممالک کے لوگوں کی فلاح و بہبود میں بہت بہتری آئی ہے۔

دوطرفہ تعلقات میں پیش رفت کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے  شی نے کہا کہ وہ 50 ویں سالگرہ کو سیاسی باہمی اعتماد کو گہرا کرنے، بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو مضبوط اور مشترکہ طور پر چین کانگو تعقات کے لیے نئے امکانات کھولنے کا موقع سمجھتے ہوئے صدر شیسکیدی کے ساتھ کام کرنے کے خواہاں ہیں۔