ریاض(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چین اور خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کی ریاستیں تعاون کیلئے فطری شراکت دار ہیں۔
جمعہ کے روز منعقد ہونیوالے چین ۔ خلیج تعاون کونسل سربراہی اجلاس میں اپنی تقریر کے دوران شی جن پھنگ نے دونوں فریقین پر اتحاد، ترقی، سلامتی اور تہذیبوں کو فروغ دینے کیلئے شراکت دار بننے پر زور دیا۔
شی جن پھنگ نے آئندہ 3 سے 5 سال میں تعاون کیلئے 5 بڑے شعبے بھی تجویز کیے جن میں توانائی، مالیات و سرمایہ کاری، انوویشن و نئی ٹیکنالوجیز کے ساتھ ساتھ ایرو اسپیس اور زبان و ثقافت شامل ہیں۔