• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور جاپان سمندری امور پر مذاکرات کریں گےتازترین

April 07, 2023

بیجنگ(شِنہوا)چین اور جاپان کا سمندری امور پر اعلیٰ سطح کی مشاورت کا 15 واں دور10 اپریل کو ٹوکیو میں ہوگا۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے جمعہ کو ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ دونوں ممالک کی وزارت خارجہ، وزارت دفاع، میری ٹائم قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سمندری انتظام کے محکموں کے حکام مذاکرات میں شرکت کریں گے۔

اعلیٰ سطح کی مشاورت دو طرفہ مواصلات اور رابطے کے لیے ایک جامع میکنزم ہے۔

ترجمان نے کہا کہ چین جاپان کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان سمندر سے متعلق مسائل پر مکمل تبادلہ خیال کی توقع رکھتا ہے تاکہ باہمی افہام و تفہیم اور اعتماد کو بڑھایا جا سکے،ترجمان نے مزید کہا کہ چین اختلافات کو مناسب طور سے حل اور عملی تعاون کو فروغ دے گا۔