• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور جاپان مضبوط ترقی کی راہ پر گامزن تعلقات کو فروغ دیں، چینی وزیر خارجہتازترین

November 26, 2023

بوسان (شِںہوا) چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ چین ۔ جاپان باہمی تعلقات کو مستحکم ترقی کی صحیح راہ پر آگے بڑھانے کے لئے دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے شدہ اتفاق رائے پر سنجیدگی سے عمل کیا جائے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ نے یہ بات جنوبی کوریا کے بندرگاہی شہر میں چین، جاپان جنوبی کوریا وزرائے خارجہ سہ فریقی اجلاس کے موقع پر جاپانی وزیر خارجہ یوکو کامی کاوا سے ملاقات میں کہی ہے۔

وانگ نے کہا کہ سان فرانسسکو میں اپنی ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے رہنماؤں نے چین اور جاپان کے درمیان 4 سیاسی دستاویزات میں طے شدہ اصولوں پر اپنے عزم کا اعادہ کیا تھا۔ دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک اور باہمی فائدہ مند تعلقات کو جامع طریقے سے آگے بڑھانے کا اعادہ کیا گیا اور نئے دور کے تقاضوں کے تحت تعمیری اور مستحکم چین ۔ جاپان تعلقات کی مشترکہ کوششوں کے لئے خود کو وقف کرنے پر اتفاق کیا گیا جو دوطرفہ تعلقات کا ایک اہم سیاسی رہنما اصول ہے۔

وانگ نے  چین اور جاپان کے ہمسایہ ممالک ہونے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پرامن بقائے باہمی، پائیدار دوستی اور باہمی فائدہ مند تعاون اور مشترکہ ترقی دونوں ممالک کے عوام کے بنیادی مفادات میں ہے۔

اس موقع پر جاپانی وزیرخارجہ کامی کاوا نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے سان فرانسسکو میں اہم اتفاق رائے پر پہنچ کر اسٹریٹجک اور باہمی فائدے مند تعلقات کا اعادہ کیا۔ جاپان ۔ چین تعمیری اور مستحکم تعلقات قائم کرنے کے لیے خود کو وقف کرنے پر اتفاق کیا جو نئے دور کے تقاضوں کو پورا کرے ، باہمی فائدہ مند تعاون مضبوط بنائے اور موسمیاتی تبدیلی جیسے عالمی مسائل سے مشترکہ طور پر نمٹے۔

انہوں نے کہا کہ جاپان چین کے ساتھ قریبی تعاون، بات چیت اور رابطے مضبوط بنانے، مثبت عوامل یکجا کرنے اور دونوں رہنماؤں کی  طے کردہ سمت میں جاپان ۔ چین تعلقات آگے بڑھانے کا خواہش مند ہے۔