بیجنگ (شِںہوا) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ چین اور یورپی یونین حریف نہیں بلکہ شراکت دار ہیں۔
انہوں نے ہنگری کے وزیرخارجہ پیٹر سجارتو سے فون پر گفتگو میں کہا کہ ہنگری پہلا یورپی ملک تھا جس نے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون میں چین کے ساتھ بین الحکومتی تعاون کی دستاویز پر دستخط کئے تھے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ نے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ اور ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان کی اسٹریٹجک رہنمائی میں چین اور ہنگری کے درمیان بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے نتیجہ خیز نتائج برآمد ہوئے ہیں اور ایک نئی قسم کے بین الاقوامی تعلقات میں ایک اچھی مثال قائم ہوئی ۔
چینی وزیرخارجہ نے کہا کہ چین تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون میں ہنگری کی شرکت کا خیرمقدم کرتا ہے۔ چین ہنگری کے ساتھ باہمی اعتماد اور دوستی کو آگے بڑھانے اور چین ہنگری تعلقات کی ترقی میں نئے اسٹریٹجک منصوبے بنانے کو تیار ہے۔
وانگ نے کہا کہ چین ہنگری کے ساتھ ملکر ہنگری-سربیا ریلوے کی کامیاب تعمیر کو یقینی بنانے اور مشترکہ طور پر چین- ہنگری عملی تعاون کا کامیاب ماڈل بنانے کو تیار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چینی الیکٹرک گاڑیوں بارے یورپی یونین کی اینٹی سبسڈی تحقیقات بین الاقوامی تجارت کے بنیادی اصولوں کے منافی ہے ،یہ ممکنہ طور پر عالمی آٹوموٹو انڈسٹریل چین اور سپلائی چین میں رکاوٹ پیدا کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ چین سبز، کم کاربن اور پائیدار ترقی بارے اپنے عزم پر قائم ہے جو یورپی یونین کی ترقی کے عین مطابق ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیداواری صنعت کی ترقی تحفظ پسندی پر نہیں بلکہ منصفانہ مسابقت میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہنگری اور چین کے درمیان بیلٹ اینڈ روڈ تعاون سے اہم نتائج حاصل ہوئے جس سے ہنگری کو بہت فائدہ ہوا ۔
انہوں نے کہا کہ ہنگری بین الاقوامی تعاون سے متعلق تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں فعال طور پر شرکت کرے گا۔ دونوں فریقوں کے درمیان بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو وسعت دینے کا عمل جاری رہے گا۔ اور ہنگری- سربیا ریلوے کی تعمیر میں ٹھوس پیشرفت کی جائے گی تاکہ دوطرفہ تعلقات میں مزید ترقی فروغ پاسکے۔