بیجنگ(شِنہوا) چین نے یورپی یونین(ای یو) سے دوطرفہ تعلقات کوبامقصد اور منطقی طور پر دیکھنےکا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں فریقین کے درمیان تعاون مقابلے سے کہیں زیادہ ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لی جیان نے ان خیالات کا اظہارمنگل کو روزانہ کی پریس بریفنگ میں یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندے برائے خارجہ امور وسلامتی پالیسی جوزف بوریل کے چین کے بارے میں حالیہ بیان سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کیا۔
ژاؤ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چین اور یورپی یونین کے درمیان تجارت نئی بلندیوں تک پہنچ گئی ہے اور دونوں فریقوں نے بین الاقوامی اور علاقائی مسائل پر رابطوں اور ہم آہنگی کو برقرار رکھا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ حقائق نے ثابت کیا ہے کہ چین اور یورپی یونین کے وسیع مشترکہ مفادات کے ساتھ تعاون کی طویل مدتی بنیاد اور انتہائی ترقیاتی فوائد ہیں۔ چین اور یورپی یونین کے درمیان مقابلہ ہے، لیکن تعاون مقابلہ سے کہیں زیادہ ہے اور چین اور یورپی یونین کے درمیان کچھ حوالوں سے مقابلہ صحت مند اور ان کی متعلقہ ترقی کو تیز کرنے کے لیے سازگار ہے۔
ترجمان نے یورپی یونین پر زور دیا کہ وہ چین-یورپی یونین تعلقات کو معروضی اور معقول انداز میں دیکھیں،دوطرفہ تعلقات کے مرکزی دھارے اوریکساں تعاون کی کلیدی خصوصیت کو سمجھنے کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کریں،عالمی چیلنجز سےمشترکہ طور پر نمٹیں اورغیرمستحکم دنیا کو مزید استحکام اور مثبت توانائی فراہم کریں۔