بیجنگ(شِنہوا) چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین اور یورپی یونین (ای یو) نے اپنی اپنی قیادت کی رہنمائی میں ایک مضبوط معاشی تعلق قائم کیا ہے۔
ترجمان شو جوئی تھنگ نے جمعرات کو ایک میڈیا کانفرنس میں کہا کہ 2022 کے پہلے 10 ماہ میں، چین اور یورپی یونین کی تجارتی مالیت 711ارب 40کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی،جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 6.3 فیصد زیادہ ہے۔ چین یورپی یونین کا سب سے بڑا جبکہ یورپی یونین چین کا دوسرا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔
یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل کے چین کے دورے کے دوطرفہ تجارت پر کیا اثرات ہوں گے، اس حوالے سے ایک سوال پر شو نے کہا کہ چین یورپی یونین کے ساتھ تعاون کو اعلیٰ سطح پر فروغ دینے اور عالمی معیشت کو مزید مستحکم کرنے اور دونوں اطراف کے رہنماؤں کے درمیان تبادلوں کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام پر تیار ہے۔
چین-یورپی یونین جامع سرمایہ کاری معاہدے کے امکانات کے بارے میں، شو نے کہا کہ دونوں فریقوں کو اس معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے تاکہ اس سے چین اور یورپی یونین دونوں کے عوام اور کمپنیوں کو فائدہ ہو سکے۔