• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور یورپی یونین دوطرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے مزید ادارہ جاتی مذاکرات کریں، چینی وزیر خارجہتازترین

August 07, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ چین اور یورپی یونین کو چین ۔یورپی یونین جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو نئی اور مضبوط رفتار دینے کے لیے مزید ادارہ جاتی مذاکرات کرنے چا ہئیں۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ نے یہ بات یورپی یونین کے خارجہ امور اور سلامتی پالیسی کے اعلیٰ نمائندے جوزف بوریل کے ساتھ فون پر بات چیت کے دوران کہی۔

بوریل نے چین میں حالیہ موسلا دھار بارشوں اور سیلاب پر گہری تعزیت کا اظہار کیا اور اس بات پر زور دیا کہ یورپی یونین، چین کے ساتھ اچھے تعلقات استوار کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین کی گلوبل گیٹ وے حکمت عملی اور بیلٹ اینڈ روڈ اینی شیٹو کوئی حریف نہیں بلکہ ایک دوسرے کے ضامن ہیں کیونکہ دونوں کا مقصد عالمی ترقی کو فروغ دینا ہے۔

بوریل نے اس بات پر زور دیا کہ وہ جلد از جلد چین کا دورہ کرنے کے منتظر ہیں اور اس سال یورپی یونین اور چین کے رہنماؤں کے اجلاس کے لئے مشترکہ طور پر تیاری کرنے اور یورپی یونین اور چین کے تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لئے چینی فریق کے ساتھ اسٹریٹجک مذاکرات شروع کرنے کے خوا ہشمند ہیں۔

وانگ نے کہا کہ اس وقت چین اور یورپی یونین کے اعلیٰ سطح  کے  تبادلوں نے اچھی رفتار برقرار رکھی ہے اور دونوں فریقین نے تسلیم کیا ہے کہ شراکت داری چین اور یورپی یونین کے تعلقات کی سب سے اہم خصوصیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین نے ہمیشہ چین اور یورپی یونین کے تعلقات کو فروغ دینے میں مثبت رویہ اپنایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  چین رواں سال کے طے شدہ چین۔ یورپی یونین رہنماؤں کے اجلاس کو بہت اہمیت دیتا ہے اور توقع کرتا ہے کہ یہ چین ۔یورپی یونین  تعلقات اور دوطرفہ تعاون میں اسٹریٹجک قائدانہ کردار ادا کرے گا۔