لزبن (شِںہوا) چین اور یورپ کے درمیان اہم سائنسی تعاون پر مبنی ڈریگن پروگرام کانفرنس لزبن میں منعقد ہوئی جس میں زمینی مشاہدہ منصوبے ڈریگن 5 سے ڈریگن 6 میں منتقلی ہوئی جبکہ اس کے علاوہ موسمیاتی تبدیلی اور بگ ڈیٹا پر نیا معاہدہ طےہوا۔
چینی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور یورپی خلائی ایجنسی کے زیر اہتمام منعقدہ اس 5 روزہ سمپوزیم میں چین اور یورپ کے تقریبا 300 ماہرین اور اسکالرز نے ڈریگن 5 کی کامیابیوں اور ڈریگن 6 کے تعارف پر تبادلہ خیال کیا جس میں زمینی مشاہدے کی ٹیکنالوجی میں تازہ ترین پیشرفت ، ماحولیاتی تحفظ اور آفات میں کمی اور سیٹلائٹ ریموٹ سینسنگ ٹیکنالوجی کے اطلاق پر توجہ مرکوز کی گئی۔
افتتاحی تقریب میں چین اور یورپ نے ڈریگن پروگرام 6 میں تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے جس پر 2024 سے 2028 کے درمیان عملدرآمد ہوگا۔ اس معاہدے میں زمین، ماحول، موسمیاتی تبدیلی اور بگ ڈیٹا سمیت 10 اہم موضوعات کا احاطہ کیا گیا ہے۔
معاہدے کے تحت فریقین مشترکہ تحقیق، تعلیمی تبادلوں اور باصلاحیت افراد کی تربیت کے ذریعے زمینی مشاہدے کے اعداد و شمار کا اشتراک کرتے ہوئے اس کے اطلاق کو فروغ دیں گے۔
سال 2024 سے شروع اس ڈریگن پروگرام کا انتظام چین کی جانب سے چائنہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ایکسچینج سینٹر اور یورپی خلائی ایجنسی کے شعبہ زمینی مشاہدہ کے ملکر سنبھالیں گے۔
پرتگال میں چینی سفیر ژاؤ بین تانگ نے اپنے افتتاحی خطاب میں اس بات پر روشنی ڈالی کہ ڈریگن پروگرام چین ۔ یورپ سائنس و ٹیکنالوجی تعاون کی ایک مثال ہے۔
ژاؤ نے اس بات پر زور دیا کہ فریقین نے عالمی سائنسی اختراع اور باصلاحیت افراد کی صلاحیتیں نکھارنے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔