بارسلونا (شِنہوا) ایک ہسپانوی کاروباری شخصیت نے کہا ہے کہ چین اور یورپ کے درمیان "وسیع تر سمجھ بوجھ " مستقبل میں خوشحال کاروباری تعلقات کی کنجی ہے۔
ہسپانوی تاجر اور چائنہ یورپ کنسلٹنٹس کے سی ای او مارن اوریولس نے شِنہوا کو بتایا کہ چین اور یورپ کے درمیان مواقع کی مکمل صلاحیت کے اظہار کا انحصار وسیع تر سمجھ بوجھ پر ہے۔
ہسپانوی شہر بارسلونا میں قائم اور چینی و یورپی کمپنیوں کی مدد کرنے میں مہارت رکھنے والے مشاورتی ادارے کے رہنما نے اس بات پر زور دیا کہ چینی مارکیٹ کی صلاحیت کو سمجھنے کے لئے یورپی باشندوں کو چین بارے گہری سوچ پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہاکہ چین کی حقیقت اس سے بہت مختلف ہے جو ہم سوچتے ہیں اور ہمیں چین جانے اسے سمجھنے اور اس مارکیٹ کے امکانات کو دیکھنے کی کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔
مشیر نے یہ بھی دلیل دی کہ چین ہو یا یورپ مقامی کاروباری ماحول بارے معلومات کم ہے دونوں جگہوں پر کمپنیوں کے لئے ایک بڑی رکاوٹ ہے اور ان فرموں کو ایک دوسرے کے نظام کی پیچیدگیاں دور کرنے میں مدد کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ بہت سی چینی کمپنیاں یورپی یونین کے ممالک میں آنا چاہتی ہیں تاہم ناکام ہو جاتی ہیں اور اسی سبب یہاں کی کمپنیاں چین میں ناکام رہتی ہیں ۔ وہ 44 کروڑ افراد کی ایک مارکیٹ دیکھتے ہیں لیکن یہاں 27 ممالک اور 24 زبانوں کے ساتھ ہر ملک کی اپنی تحفظ پسند پالیسیاں بھی ہیں۔