• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 23rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور یوراگوئے تعاون کے نئے مواقع کو فروغ دیں گےتازترین

November 22, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین اور یوراگوئے کے کاروباری اداروں کے 260 سے زائد نمائندوں نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعاون کے حوالے سے ہونے والے سمپوزیم میں شرکت اور تعاون کے نئے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔

سمپوزیم میں خطاب کرتے ہوئے چینی کونسل برائے فروغ  بین الاقوامی تجارت کے صدر رین ہونگ بن نے کہا کہ  چین اور یوروگوئے کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون میں تیزی سے ترقی ہوئی ہے، دوطرفہ تجارتی حجم 2022 میں 7ارب 44کروڑ  ڈالر تک پہنچ گیا ہے، یہ اس وقت سے 60 گنا زیادہ ہے جب دونوں ممالک نے سفارتی تعلقات قائم کیے تھے۔

رین نے کہا کہ دونوں ممالک تعاون کے مزید  پلیٹ فارم قائم کرتے ہوئے اشیاء کی تجارت کی صلاحیت کو بروئے کار لا سکتے ہیں، خدمات کی تجارت میں تعاون کے نئے محرکات پیدا اور ڈیجیٹل معیشت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ثقافتی سیاحت میں تبادلوں کو مضبوط بنا سکتے ہیں۔

یوراگوئے کے صدر لوئس البرٹو لاکالے پو نے سمپوزیم سے اپنے خطاب میں کہا کہ انہیں امید ہے کہ دونوں ممالک مزید طویل مدتی معاہدے کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو مزید مضبوط اور دوطرفہ تعلقات کی طویل مدتی ترقی میں زیادہ سے زیادہ تعاون کریں گے۔