• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور یوراگوئے کے وزرائے خارجہ کا سفارتی تعلقات کی 35ویں سالگرہ پر پیغامات کا تبادلہتازترین

February 04, 2023

بیجنگ(شِنہوا)چین کے وزیر خارجہ چھن گانگ نے چین اور یوراگوئے تعلقات کے قیام کی 35 ویں سالگرہ کے موقع پر یوراگوائے کے اپنے ہم منصب فرانسسکو بوسٹیلو کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ کیا ہے۔

چھن نے اپنے پیغام میں کہا کہ 35 سال قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے دونوں ملکوں نے ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ مساوی سلوک کیا اور مل کر کام کیا ہے جبکہ اس دوران دو طرفہ تعلقات کوبڑا فروغ حاصل ہوا ہے  جوتیزی سے پختہ اور مستحکم ہو رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک نے سیاسی باہمی اعتماد کو مستحکم کیا  عملی تعاون میں نتیجہ خیز نتائج حاصل کیے  اور اسٹریٹجک روابط کو وسعت دی  ہے جس سے دونوں ممالک کے عوام کو ٹھوس فوائد حاصل ہوئے ہیں۔

چھن نے کہا کہ ایک نئے تاریخی نقطہ آغاز پر کھڑے ہو کروہ دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل کرنے، دونوں ممالک کی وزارت خارجہ کے درمیان رابطے اور ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنانے، باہمی فائدہ مند اور دوستانہ تعلقات کو تیز کرنے ،دونوں  ملکوں  کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون اور چین یوراگوئے اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو نئی بلندیوں تک  پہنچانےکے لیے یوروگوائے کے وزیر خارجہ بوسٹیلو کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

یوراگوئے کے وزیر خارجہ بوسٹیلو نے اپنے پیغام میں کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے، چین یوروگوائے تعلقات نے ترقی کی اچھی رفتار کو برقرار رکھا ہے۔

انہوں نے اپنے پختہ یقین کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی، ثقافتی اور تعاون پر مبنی تعلقات کی بدولت یوروگوئے اور چین کی تزویراتی شراکت داری مزید قریب تر ہوگی۔