• Dublin, United States
  • |
  • Apr, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور ڈی پی آرکے کا تبادلوں اور تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہارتازترین

March 27, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین نے کہا ہے کہ وہ علاقائی امن،استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیےعوامی جمہوریہ کوریا( ڈی پی آر کے) کے ساتھ بین الپارٹی تبادلوں میں اضافے اور تعاون کے ساتھ ساتھ دیگر اشکال میں تبادلوں اور تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

ان خیالات کا اظہار نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے نائب چیئرمین لی ہونگ ژونگ نے  بیجنگ میں چین اور عوامی جمہوریہ کوریا کے درمیان دوستی کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب کے دوران کیا۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن لی نے کہا کہ چین دوطرفہ سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ اور چین عوامی جمہوریہ کوریا دوستی کے سال قراردیے گئے2024 کو دونوں جماعتوں اور ممالک کے اعلیٰ رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے کا ایک موقع سمجھتے ہوئے کام کرنے کا خواہاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین دونوں ممالک کے عوام کے مفاد اور علاقائی امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی میں کردار ادا کرنے کے لیے بین الپارٹی تبادلوں میں اضافے اور تعاون کے ساتھ ساتھ دیگر اشکال میں تبادلوں اور تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔