• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور فرانس کا تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے کا عزمتازترین

July 30, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین کے نائب وزیر اعظم ہی لی فنگ نے  فرانس کے وزیر معیشت، مالیات اور صنعتی و ڈیجیٹل خودمختاری برونو لی مائرےکے ہمراہ نویں چین۔ فرانس اعلیٰ سطح اقتصادی و مالیاتی مذاکرات کی  مشترکہ صدارت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں سربراہان مملکت کی اسٹریٹجک رہنمائی کے تحت چین ۔فرانس اقتصادی اور تجارتی تعلقات نے زبردست لچک اور ترقی کی ٹھوس رفتار کا مظاہرہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین، فرانس کے ساتھ پالیسی مواصلات کو مزید مستحکم کرنے ، عملی تعاون کو گہرا کرنے ، بین الاقوامی اور کثیر الجہتی امور پر تعاون بڑھانے اور چین ۔فرانس جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے لئے تیار ہے۔

لی مائرے نے کہا کہ فرانس، چین کے ساتھ معیشت اور مالیات کے شعبے میں تعاون کو مضبوط بنانے اور دوطرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے کا خواہاں ہے۔

مذاکرات آن لائن اور آف لائن منعقد ہوئے جس میں مجموعی طور پر 22 آرٹیکلز اور 57 تعاون کے نتائج حاصل ہوئے۔