بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے جمعرات کو بیجنگ میں مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کی۔
اس موقع پر صدرشی نے کہا کہ میکرون پہلے یورپی سربراہ مملکت ہیں جنہوں نے چین کے "دو اجلاسوں" کے بعد دورہ کیا ہے۔ انہوں نے دوستانہ ماحول میں وسیع بات چیت کے دوران اس بات پر اتفاق کیا کہ چین اور فرانس کواقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل ارکان اور آزادی کی روایت کے حامل بڑے ممالک کی حیثیت سے جامع سٹریٹجک شراکت داری کی مجموعی سمت کو برقرار رکھنی چاہیئے جو مستحکم، باہمی طور پر فائدہ مند، کاروبار دوست اورچین-یورپ تعلقات میں نئی جان ڈال سکیں اور عالمی چیلنجوں کے خلاف بین الاقوامی تعاون میں نئے تعاون کی راہ ہموار کر سکیں۔
صدرشی کے مطابق دونوں صدور نے جن شعبوں میں مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ان میں سب سے پہلے دوطرفہ تعلقات کو مستحکم رکھنے سمیت اتفاق کیا گیا کہ دونوں فریق ریاست کے سربراہ کی سطح پر قریبی رابطے کو برقرار رکھیں گے، اس سال کے اندر تین اعلیٰ سطحی حکمت عملی کے تحت سٹریٹجک، اقتصادی اور مالیاتی، اور عوامی روابط کے تحت اجلاسوں کا ایک نیا دور منعقد کریں گے، اورقانون سازوں اور افوج کے درمیان تبادلوں کا سلسلہ جلد از جلد دوبارہ شروع کریں گے۔
دونوں فریقوں نے ایک دوسرے کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور بنیادی مفادات کے لیے باہمی احترام کا اعادہ کیا۔
اسکے علاوہ اتفاق کیا گیا کہ دونوں ممالک باہمی فائدے اور مشترکہ ترقی کے اصول پر کاربند رہیں گے۔ دونوں صدور نے مشترکہ طور پر کئی اہم تعاون کے معاہدوں پر دستخطوں کی تقریب میں بھی شرکت کی ۔
صدر شی نے کہا کہ دونوں فریق روایتی شعبوں جیسے ایوی ایشن، ایرو اسپیس اور شہری جوہری توانائی میں تعاون کو مزید وسعت دیں گے اورماحول دوست ترقی اور سائنسی اور تکنیکی اختراع جیسے تعاون میں ترقی کے نئے محرکات کو فروغ دیں گے جس میں چین-فرانس کاربن غیر جانبداری مرکز کی تعمیر اور مشترکہ تربیت کو مضبوط بنانا شامل ہے۔