• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور فرانس کے بیجنگ میں اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا انعقادتازترین

October 31, 2023

بیجنگ(شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور مرکزی کمیشن برائے خارجہ امور دفتر کے ڈائریکٹر وانگ یی اور فرانسیسی صدر کے سفارتی قونصلر ایمانوئل بون کی مشترکہ صدارت میں بیجنگ میں 24ویں چین فرانس کا اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا انعقاد ہوا۔

مذاکرات میں چین فرانس اور چین یورپی یونین تعلقات کے علاوہ بین الاقوامی اور علاقائی مسائل پر دوستانہ اور تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔

دونوں ممالک نے سٹریٹجک ڈائیلاگ کے کردار کو بھرپور طریقے سے ادا کرنے، اعلیٰ سطح پر دو طرفہ تعلقات میں پیش رفت اور عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

اس موقع پر وانگ نے کہا کہ آزاد اور بڑے ممالک کی حیثیت سے چین اور فرانس کو اپنی ذمہ داریاں نبھانی چاہئیں، دونوں سربراہان مملکت کے درمیان پائے جانے والے  اتفاق رائے سے بنیادی رہنمائی  لیتےہوئے  باہمی احترام، یکساں مفاد پر مبنی تعاون ، تبادلوں اور باہمی طور پر ایک دوسرے سے  سیکھنا چاہیے تاکہ ایک جامع اسٹریٹجک شراکت دار کی تعمیر کی جا سکے جوباہمی لحاظ سے فائدہ مند اور متحرک کاروباری نوعیت کی حامل ہو۔

 انہوں نے کہا کہ چین-فرانس مثبت اور متحرک تعلقات سے بین الاقوامی برادری کی یکجہتی اور پیشرفت کے لیے چین-یورپی یونین تعلقات کی مستحکم اور پائیدار ترقی کی امید ہے۔