• Dublin, United States
  • |
  • May, 20th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور فرانس دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون کو فروغ دیں گے، ترجمانتازترین

May 10, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت تجارت نے کہا کہ چین  فرانس کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعاون میں پیشرفت کے لئے فرانسیسی حکام کے ساتھ ملکر کام کرے گا۔

وزارت تجارت کے ترجمان ہی یا دونگ نے ایک بریفنگ میں بتایا کہ وزارت تجارت اور فرانسیسی وزارت خارجہ نے حال ہی میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں میں تعاون مضبوط بنانے سے متعلق مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے ہیں جس کا مقصد ایسی کمپنیوں کے درمیان تعاون کے لئے سازگار کاروباری ماحول مہیا کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین ۔ فرانس بزنس کونسل کا چھٹا اجلاس حال ہی میں کامیابی کے ساتھ ہوا جس میں کمپنیوں نے مالیات ، جوہری توانائی ، ہوابازی ، پیداواراور نئی توانائی کے شعبوں میں تعاون کے 15 معاہدوں پر دستخط کئے تھے۔

ترجمان ہی نے کہا کہ چین ۔ فرانس سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے گزشتہ 60 برس میں  دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارتی حجم میں تقریباً 800 گنا اضافہ ہوا ہے اور یہ 2023 میں 78.9 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق گزشتہ 6 دہائی میں مجموعی دو طرفہ سرمایہ کاری 26 ارب امریکی ڈالر سے زائد ہوچکی ہے جبکہ 2000 سے زائد فرانسیسی کمپنیاں اس وقت چین میں کاروبار کررہی ہیں۔