• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور فلپائن کا دوستی وتعاون کو فروغ دینے کا عزمتازترین

April 23, 2023

منیلا(شِنہوا)چین اور فلپائن نے باہمی دوستی کو مزید وسعت دینے  اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔

فلپائن کے صدر فرڈینینڈ روموالڈیز مارکوس نے فلپائن کے دورے پر آئے ہوئے چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ چھن گانگ سے ملاقات  میں کہا کہ ان کے ملک اور چین نے قریبی تعاون کو برقرار رکھا ہے  جسکے مفید نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تائیوان  چین کا اندرونی معاملہ ہے اور فلپائن ون چائنہ پالیسی پر عمل پیرا رہے گا جیسا کہ اس نے ہمیشہ کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کا ملک فریق بننے کے بجائے سٹریٹجک آزادی پر قائم رہے گا۔

فلپائن مواصلات کو مضبوط بنانے، سمندری مسائل کو مناسب طریقے سے نمٹانے اور دونوں ممالک کے مجموعی تعلقات کو بگاڑنے سے روکنے کے لیے تیار ہے تاکہ علاقائی امن اور خوشحالی کی حفاظت کی جا سکے۔

اس موقع پر چھن نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی احترام، دوستی، وعدوں کی پاسداری، اعتماد اور باہمی طور پر فائدہ مند تعاون دونوں فریقوں کے بنیادی مفادات میں ہے۔ تجربات اور سبق سے دونوں کو سیکھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں فریقوں کو رابطے میں مزید اضافے سمیت باہمی اعتماد کو گہرا کرنا چاہیے اور مشکلات اور خلفشار پر قابو پانا چاہیے تاکہ تعاون کے لیے سازگار حالات پیدا ہوں اور دو طرفہ تعلقات کی مستحکم ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔

چھن نے کہا کہ دونوں ممالک کو اچھے پڑوسی اور اچھے شراکت دار بننے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنی چاہئیں جو اس سال کے شروع میں صدر مارکوس کے دورہ چین کے دوران طے کیا گیا تھا۔

چینی وزیر خارجہ نے امید ظاہر کی کہ فلپائنی فریق تائیوان سے متعلقہ اور سمندری مسائل کو علاقائی امن و استحکام کے ساتھ ساتھ دونوں عوام کے بنیادی مفادات پر مبنی طریقے سے نمٹائے گا۔

انہوں نے فلپائن پرزور دیا کہ وہ چین کے جائز تحفظات کا سنجیدگی سے جواب دے اور چین کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کا احترام کرے اور ساتھ ہی فریقین کو چننے کے بجائے سٹریٹجک آزادی کو برقرار رکھنے کے اپنے عزم کا احترام کرے۔ چھن نے مزید کہا کہ چین نے سمندری مسائل پر رابطے کے طریقہ کار کو مزید بہتر بنانے کی تجویز پیش کی ہے تاکہ صورتحال کو مناسب طریقے سے سنبھالا جا سکے۔